وزیر توانائی سندھ کی وزیر اعظم سے کے الیکٹرک کے بقایاجات کی ادائیگی کی اپیل

امتیاز شیخ نے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ سے کے الیکٹرک کے بقایاجات کی اداٸیگی کی اپیل کی ہے اور کہا کہ وفاقی حکومت نیپرا سے منظور شدہ سبسڈیز کی رقم کی فوری اداٸیگی کرے۔
وزیر توانائی سندھ نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا ہے جس کے بعد کے الیکٹرک کے سی ای او سے رابطہ کیا اور کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔
صوبائی وزیز امتیاز شیخ نے کہا کہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے امن وامان کی صورتحال خراب ہورہی ہے۔
وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت نیپرا سے منظور شدہ سبسڈیز کی رقم کی فوری اداٸیگی کرے۔
انکا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے پاس فرنس آٸل خریدنے کی رقم نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گڈاپ سٹی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک بڑھ گیا ہے،جبکہ شاہ فیصل کالونی، ملیر، سرجانی ٹاؤن، جہانگیر روڈ، گلستان جوہر، گارڈن، سلطان آباد، کالا پل سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور شہر کے اکثر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 14 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔
بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف ماڑی پور میں شہریوں نے روڈ بلاک کردی جس کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

