Advertisement

نئے فنکاروں کو چاہیے کہ وہ معیار پر سمجھوتہ نہ کریں، جاوید شیخ

پاکستان شوبزانڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ کسی تعریف کے محتاج نہیں،انہوں  نے پاکستانی فلموں کے ساتھ ساتھ بھارتی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ۔

منجھے ہوئے سینئر اداکار جاوید شیخ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمارے ہاں فنکاروں کی حوصلہ افزائی اس طرح سے نہیں‌ کی جا تی جس طرح سے کی جانی چاہیے ہمیشہ ہی اس معاملے میں‌کنجوسی سے کام لیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں‌ نے اپنے کیرئیر میں‌معیاری کام ہی کرنے کی کوشش کی اور کام کے معاملے میں سمجھوتہ نہیں‌ کیا، نئے فنکاروں کو چاہیے کہ وہ معیار پر سمجھوتہ نہ کریں اور مختلف کردار کرنے کی کوشش کریں تاکہ ان کے کام میں نکھار آئے ،مختلف کام ہمیشہ کام میں‌ نکھار کا باعث بنتا ہے اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی میسر آتا ہے۔

جاوید شیخ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک وقت تھا جب شوبز میں اتنا پیسہ نہیں تھا، ہم نے بہت سارے فنکاروں‌ کو کمسپرسی کی حالت میں اس دنیا سے جاتے ہوئے دیکھا لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ آج شوبز میں پیسہ بہت زیادہ ہے فنکار معاشی طور پر بہتر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک فنکار جس نے ساری زندگی اپنے فن کو دی ہو اس کی عزت کی جانی چاہیے لیکن ہمارے ہاں تو دنیا سے جانے کے بعد ہی ایسا ہوتا ہے فنکار کو اس کی زندگی میں سراہیں اسکی حوصلہ افزائی کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version