Advertisement

چارتھ اسلنکا کی پہلی سینچری،سری لنکا سیریز جیتنے میں کامیاب

سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیا ن جاری ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں میزبان ٹیم نے آسٹریلیا کو 4 رنزسے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی،سری لنکن ٹیم 49 اوورز میں 258 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے چارتھ اسلنکا نے 106 گیندوں پر 110 رنز کی شاندار اننگ کھیلی،ڈھنجایا سلوا،60،ہسارنگا ڈی سلوا ناقابل شکست 21 جبکہ کپتان ڈاسن شنکا نے صرف 4 رنز بنائے۔

https://twitter.com/OfficialSLC/status/1539238741239222272?cxt=HHwWgMCqwdvevNwqAAAA

آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو کوہنیمین ،پیٹ کمنز اور مچل مارش نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ گلین میکسویل نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 50 اوورز میں 254 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی،ڈیوڈ وارنر99،پیٹ کمنز 35،مچل مارش 26،ٹریوس ہیڈ 27 جبکہ کپتان ایرن فنچ بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کی جانب سے چمیکا کارونارتنے،دھننجایا ڈی سلوا اور جیفرے ونڈرسے نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہیش ٹھیکشانا،ہسارنگا ڈی سلوا،دونتھ ویلالج  اور ڈوسن شناکا نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

چارتھ اسلنکا کو شاندار سینچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

سری لنکا نے 5 میچز کی ون ڈے سیریز 1-3 سے جیت لی ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ  24 جون کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version