Advertisement

اے ایس ایف کی پشاور ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی

ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق پشاورایئرپورٹ پر کارروائی میں دبئی جانے والے مسافر سے ایک لاکھ 79 ہزار 100 سعودی ریال ، 6185 یو اے ای درہم اور 1546 ڈالر کیش برآمد کرلئے۔

ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ پکڑی گئی غیرملکی کرنسی کی پاکستانی روپوں میں مجموعی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اظہارالحق نامی مسافر نے غیرملکی کرنسی بیگ میں چھپا رکھی تھی، اے ایس ایف کے عملے نے تلاشی کے دوران کرنسی برآمد کر کے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ترجمان اے ایس ایف کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ رقم سمیت مزید کارروائی کے لئے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version