Advertisement

عامر لیاقت کا گھر اندر سے کیسا ہے؟ ویڈیو سامنے آگئی

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے اچانک انتقال نے سب کو غمگین کردیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں عامر لیاقت حسین کے گھر کے اندرونی مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے سب سے پہلے اپنا ڈرائنگ روم دکھایا پھر کچن لے گئے اور کہا کہ میں کھانا بنانے کا بہت شوقین ہوں اور اپنا کچن میں نے تھوڑا بہت بنوایا ہے جبکہ آخر میں اپنا بیڈ روم دیکھایا۔

واضح رہے کہ رمضان ٹرانسمیشن کے بانی، میزبان ، سیاستدان، ٹیلی وژن اینکر، مذہبی اِسکالر اور میڈیا کی مقبول شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 9 جون کو کراچی میں انتقال کرگئے۔

عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انتقال کی تصدیق کی، جبکہ ان کے ڈرائیور جاوید نے پہلے ہی موت کی تصدیق کردی تھی۔

Advertisement

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین کو جب اسپتال لایا گیا تو وہ انتقال کر چکے تھے۔

ڈرائیور جاوید کا کہنا تھا کہ گھر میں عامر لیاقت کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا تاہم اندر سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

عامر لیاقت حسین اپنے آبائی گھر خداداد کالونی میں موجود تھے، گھر پر موجود ملازمین دروازہ کھول کر اندر گئے تو وہ بے ہوش حالت میں بستر پر موجود تھے جس کے فوری بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

عامر لیاقت حسین کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں کی گئی ہے، جہاں انکے والدین کی بھی قبریں موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version