Advertisement

خراب اور کھٹارہ گاڑیاں ملنے پر عثمان بزدار کا دوبارہ عدالت سے رجوع

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد

سابق وزیراعلٰی پنجاب نے خراب اور کھٹارہ گاڑیاں ملنے پردوبارہ لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی۔

عثمان بزدار کی متفرق درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے سیکیورٹی کے لیے خراب اور کھٹارہ گاڑیاں فراہم کی ہیں۔

سابق وزیراعلٰی پنجاب نے عدالت ے سامنے درخواست میں یہ مؤقف بھی اپنایا کہ حکومت قانون کے مطابق سیکیورٹی اور ملازمین بھی فراہم نہیں کر رہی۔

عثمان بزدار نے عدالت سے استدعا کی کہ لاہور ہائی کورٹ سیکیورٹی اور ملازمین فراہم کرنے کا حکم دے۔ عدالت پنجاب حکومت کو ٹھیک گاڑیاں دینے کے لیے احکامات دے۔

Advertisement

عمران خان کی ضمانت منظور

دوسری جانب اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے میں سابق وزیراعظم کی 10 مقدمات میں 6 جولائی تک ضمانت کی درخواست منظور کر لیں۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کی عدالت کے جج کامران بشارت مفتی نے سماعت کرتے ہوئے پولیس کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کرنے کے معاملے میں سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمانت کے لیےعدالت سے رجوع کیا۔

عمران خان نے 10 مقدمات میں ضمانت کے لیےعدالت سے رجوع کیا جسےعدالت نے 5، 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظورکیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version