Advertisement

ایک اور ریکارڈ بابر اعظم کی دسترس میں آگیا

ریکارڈز کے انبار لگانے والے پاکستانی کپتان بابر اعظم کی دسترس میں ایک اور ریکارڈ آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم ون ڈے انٹرنیشنل میں دو بار لگاتار تین سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ کارنامہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ون ڈے کے دوران انجام دیا جہاں نمبر 1 رینکنگ بلے باز نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے 305 رنز کے تعاقب  میں شاندار 103 رنز بنائے۔

بابر اعظم نے اوپنر امام الحق کے ساتھ 108 رنز کی شاندار شراکت قائم کی جنہوں نے 65 رنز بنائے، وکٹ کیپر بلے باز رضوان نے بھی 59 رنز بنا ئے۔

بابر اعظم نے اپنے ایک روزہ کیریئر کی 17ویں سنچری اسکور کی تاہم وہ بطور کپتان 1000 رنز بنانے والے تیز ترین کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو  5 وکٹوں سے شکست دی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا مچ 10 جون کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version