Advertisement

پاکستان نے طبی میدان میں بڑی کامیابی حاصل کرلی

طبی میدان

پشاور: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار امراض قلب کے ساتھ گردوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کو بناء کنٹراسٹ انجیکشن کے انجیوپلاسٹی ممکن بنادی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پی آئی سی کا کہنا ہے کہ پی آئی سی ڈاکٹرز نے پہلی بار گردوں کے مرض میں مبتلا 83 سالہ خاتون مریضہ کو بناء کنٹراسٹ انجیکشن کے الٹرا ساونڈ کے ذریعے کامیابی سے اسٹنٹ لگا دیا ہے۔

ڈاکٹر قیصر علیم انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ پی آئی سی  نے بتایا ہے کہ انجیو گرافی اور اسٹنٹ لگانے کے دوران کنٹراسٹ دوائی کا استعمال لازمی ہوتا ہے تاہم ایسے پروسیجرز کے دوران  کنٹراسٹ انجیکشن سے مریضوں کے گردے فیل ہونے کا خدشہ ہوتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ گردوں کی پیچیدہ مریضوں کی انجیو گرافی،انجیو پلاسٹی اور بائی پاس کرنے سے ڈاکٹرز اکثر کتراتے ہیں تاہم پی آئی سی کی ماہرین ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے پہلی بار ملک میں یہ ممکن بنادیا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version