Advertisement

لاہور: چلڈرن اسپتال میں آتشزدگی، وزیراعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی

چلڈرن اسپتال میں آتشزدگی

 چلڈرن اسپتال لاہور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آدھی رات میں لاہور کے چلڈرن اسپتال کے تیسرے فلور پر واقع میڈیسن اسٹور پر آتشدزگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اسپتال کا تیسرا فلور مکمل طور پر میڈیسن اسٹور کے طور پر استعمال ہو رہا تھا جس میں کروڑوں مالیت کی ادویات موجود تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی 7 گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں مصروف رہیں جبکہ حکام کا کہنا ہے واقعے کے متعلق قبل از وقت کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا ہے۔

ریسکیو کی 20 ایمرجنسی وہیکل فائر اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ اسپیشل فائر وہیکل اسنارکل اور ایریل پلیٹ فارم آپریشن کررہی ہیں۔

Advertisement

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے فوری طور پر انکوائری کا حکم دیا گیا ہے ۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے، واقعہ کی وجوہات کا تعین کیا جائے اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے سیکرٹری صحت سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version