Advertisement

ن لیگ کا پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ ارکان کو ضمنی انتخابات میں ٹکٹ دینے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ ارکان

پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے تمام ڈی سیٹ ہونے والے ارکان کو ضمنی انتخابات میں ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزراء عطاء اللہ تارڑ اور سردار اویس لغاری کو ضمنی انتخابات کی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ صوبائی وزراء کے ترین گروپ سے رابطے جاری ہیں جبکہ مسلم لیگ ن  نے ضمنی انتخابات کے دوران ترین گروپ کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

صوبائی وزراء کا کہنا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں ساتھ دینے والوں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ضمنی انتخابات والے حلقوں میں پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی مقامی قیادت بھرپور تعاون کریں گی اور ترین گروپ کے کسی امیدوار کے مقابل اپنا امیدوار کھڑا نہیں کریں گے۔

Advertisement

دوسری جانب ترین گروپ نے ن لیگ کی ٹکٹ پر ضمنی انتخابات حصہ لینے پر مشاورت کا آغاز کردیا ہے، حتمی فیصلے سے قبل ترین گروپ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات بھی کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version