Advertisement

اٹلی اور پاکستان کے درمیان خوشگوار تعلقات رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ اٹلی اور پاکستان کے درمیان خوشگوار تعلقات رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت بہت خوشی کی بات ہے، اٹلی اور سندھ دونوں قدیم تہذیب اور تاریخ پر فخر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ اٹلی کے تعاون کی بھرپور حمایت کی ہے، سندھ میں اٹلی کافی عرصے سے آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے مقامات کے تحفظ کے شعبے میں کام کر رہا ہے۔

 سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم صحت کے شعبے اور سماجی ترقی میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، اٹلی اور پاکستان کے درمیان ہمیشہ سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور سماجی شعبوں میں خوشگوار تعلقات رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے اٹلی ایک پسندیدہ مقام بن گیا ہے، 1200 سے زائد طلباء اسٹڈی ویزا کے لیے اپلائی کرتے ہیں اور ہر سال یہ تعداد بڑھ رہی ہے۔

Advertisement

سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ اٹلی اپنی عظیم ثقافتی ورثے، کھانوں اور  سیاحت کے لیے بھی ایک مقبول مقام ہے جبکہ اٹلی کے سندھ میں بیشتر صنعتوں کے ساتھ قریبی اقتصادی و تجارتی تعلقات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اٹلی کے پاس صنعتی مشینری کیلئے بہترین ٹیکنالوجی ہے ، اٹلی ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، زراعت، ڈیری، توانائی سمیت دیگر شعبوں کی مشینری کا ایک اہم سپلائر ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اٹلی سے برآمدات  میں رواں سال  85.916 ملین ڈالر اضافہ ہوا جبکہ درآمدات میں گزشتہ برس 43.320 ملین ڈالر سے بڑھ کر رواں برس  98.23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اٹلی کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون اور حمایت کا یقین دلاتی ہے ، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یہی حال رہا تو 2035 تک کراچی کیسا ہوگا ؟، سوشل میڈیا پر پھر سے میمز کی بھرمار
اربوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی حب کینال بارشوں میں بہہ گئی
صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیا نیا سسٹم آ رہا ہے ! 10 دنوں تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 1 لاکھ57 ہزار کی سطح عبور
وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس
Advertisement
Next Article
Exit mobile version