Advertisement

ایلوویرا تیل بالوں میں لگائیں تمام مسائل سے نجات پائیں

ایلوویرا کے نام سے کون واقف نہیں یہ ایک حیرت انگیز پودا ہے جو آپ کی صحت کو بر قرار رکھنے کے ساتھ حسن کو بڑھانے میں معاونت کرتا ہے۔

اس پودے میں سفید جیل کی طرح کا مادہ ہوتا ہے جسے براہ راست استعمال کیا جاتا ہے۔ بینائی کو بہتر بنانا ہو یا پھر ذیا بیطس کے مرض میں چینی کی مقدار کو خون میں بڑھنے سے روکنا ہو یہ ہر طرح سے ایک خادم کی طرح آپ کے سامنے موجود رہتا ہے، اور بات یہی ختم نہیں ہو تی اس کا جیل جلد کے تمام مسائل کا واحد حل بھی ہے لیکن آپ نے کبھی ایلوویرا تیل کے بارے میں سنا ہے؟

  تو آج ہم یہاں پر اس کے تیل کا ذکر کر رہیں جو جلد اور بال دونوں کے لئے اپنی افادیت رکھتا ہے ۔ بال گر رہیں ہو، خشکی، سکری، بے رونق یا خشک بال غرض کہ یہ تیل ہر طرح کے مسائل کا آسان حل ہے، کیو نکہ یہ ناریل کے تیل کے ساتھ ملا کر بنایا جاتا ہے تو یہ جلد اور بالوں کے لئے اور بھی فائدہ مندہے۔ اسے کس طرح سے بنایا جاتا ہے جانتے ہیں ۔

اجزاء:

Advertisement

ایلوویرا جیل آدھا کپ

ناریل کا تیل ایک کپ

کالی مرچ ایک کھانے چمچ

ترکیب:

ایک کڑاہی میں کالی مرچ ڈال کر تھوڑا ہلائیں پھر ناریل کا تیل شامل کریں اور دھیمی آنچ پر پکائیں ،جب تیل تھوڑا سا گرم ہو جائے تو اس میں ایلوویرا کا جیل ڈال کر چمچ سے ہلاتے رہیں ۔ اسے اس وقت تک پکائیں جب ایلوویرا کا جیل تیل کے بیچ میں جمع ہو جائے ۔ اب ٹھنڈا کر کے چھان لیں ۔ چھاننے کے بعد اسے کسی بھی باتل میں محفوظ کر لیں ۔ اسے ہفتے میں دو بار استعمال کریں یہ بالوں کو گرنے سے روکے گا، اور ان کی قدرتی چمک بھی لاٹادے گا ۔ ساتھ ہی اس میں کالی مرچ کا اثر سر سے خشکی اور فنگس کو بھی دور کردے گا ۔

یہ تیل جلد کے لئے بھی یکساں افادیت رکھتا ہے سردیوں میں خشک اور پھٹے ہو ئے پیروں اور ہونٹ پر لگائیں یہ انہیں نرم اور ملائم بنا دے گا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version