Advertisement

حرامانی اور جنید خان میوزک ویڈیو میں جلد ایک ساتھ نظر آئینگے

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی جانی مانی کامیاب جوڑی حرامانی اور جنید خان جلد ایک ساتھ میوزک ویڈیو میں نظر آئیں گے۔

 اداکارہ حرامانی نا صرف ایک اچھی پرفارمر ہیں بلکہ وہ کئی مرتبہ اپنی آواز کا بھی جادو جگا چکی ہیں، حال ہی میں انہوں نے موسیقی کے پروگرام کشمیر بیٹس میں دوگانے“سواری “ اور“تمنا “ گا کر خوب داد سمیٹی ۔

حرامانی نے انسٹاگرام پر اپنے آنے والی اس میوزک ویڈیو کا پہلا پوسٹر کیا اور کیپشن میں لکھا کہ ’یاداں‘ جلد آرہا ہے۔

تاہم پوسٹر پر درج تفصیلات کے مطابق گانے کی شاعری حسن بادشاہ نے تخلیق کی ہے جبکہ یہ گانا جنید خان اور میڈلاک گیلانی کی مشترکہ پیشکش ہے۔

واضح رہےکہ ڈراموں میں اداکارہ حرامانی اور اداکار جنید خان کی جوڑی ایک ساتھ بے حد پسند کی جا تی ہے۔

یہ جوڑی اب تک کئی ڈراموں میں  ایک دوسرے کے مدمقابل کام کرچکے ہیں، جن میں کشف ، سن یاراں ، محبت نہ کریو، محبتیں چاہتیں ، میرے قریب مت آنا شامل ہیں۔

Advertisement

تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں کسی میوزک وڈیو میں ایک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version