Advertisement

قوم عمران خان کیساتھ آزادی حاصل کرنے کیلئے تیار ہے، اسد عمر

اسد عمر

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی آزادی کے لئے کھڑی ہوچکی ہے اور یہ عمران خان کے ساتھ آزادی حاصل کرنے کے لئے تیار ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں احتجاج کی پیشگی اجازت کیلئے درخواست دائر کی ہے جس میں بنیادی حقوق کے سوالات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے قبل ہمارے ہزاروں کارکنان کو گرفتار کیا گیا، علامہ اقبال کی بہو کے گھر بھی چھاپہ مارا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پورے ملک سے آنے والے کارکنوں کو اسلام آباد آنے سے روکا گیا اور بدترین حکومتی تشدد کے باوجود لاکھوں لوگ باہر نکلے۔

Advertisement

اسد عمر نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باوجود عوام کا گھروں سے نکلنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام اپنی حقیقی آزادی کیلئے کھڑی ہوچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
کراچی: سنار سے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا گیا
وزیراعظم دورہ سعودی عرب مکمل کر کے ریاض سے لندن روانہ
Next Article
Exit mobile version