Advertisement

اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے پشاور میں  معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ اور شفافیت کیلئے سروس ڈیلیوری بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق ڈیجیٹل پختونخوا بنائیں گے، ابتدائی طور پر خیبر پختونخوا اسمبلی کو پیپر لیس بنائیں گے۔

محمود خان نے کہا کہ اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا، اپنا روزگار شروع کرنے کیلئے نوجوانوں کیلئے ٹریننگ انتہائی اہم ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ سائنس میوزیم بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، ہماری کاموں کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں آئندہ اس سے بھی زیادہ اکثریت سے آئیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں صوبے میں سٹیزن فیسیلیٹیشن سنٹرز کے قیام کے لئے نادرا کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

تقریب میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں صوبے کے سات ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں سٹیزن فسلیٹیشن سنٹر قائم کئے جائیں گے اور اس سنٹرز میں شہریوں کو مختلف شہری خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم ہونگی۔

اس کے علاوہ شہری مختلف نوعیت کی شہری خدمات ویب پورٹل اور موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version