گھر میں 100 کاکروچ پالیں اور ایک مہینے میں پائیں 4 لاکھ سے زائد رقم

ایک کمپنی آپ کے گھر میں 100 کاکروچ (لال بیگ) چھوڑنے کے لیے بھاری رقم کی پیشکش کر رہی ہے۔
اگر آپ گھر کے مالک ہیں تو اس آفر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 2 ہزار ڈالرز تک حاصل کر سکتے ہیں، لیکن اس کے لیے آپ کو اپنے گھر میں 100 کاکروچ برداشت کرنے پڑیں گے۔
یہ کاکروچ محققین کیڑوں پر قابو پانے کی نئی دوا کی جانچ کے لیے آپ کے گھر میں چھوڑنا چاہتے ہیں۔
ایک امریکی کمپنی گھریلو ماحول میں ان کیڑوں پر قابو پانے کا تجربہ کرنے کی امید کر رہی ہے۔
پیسٹ انفارمر، نارتھ کیرولائنا میں واقع پیسٹ کنٹرول کمپنی ہے جو اپنی نئی پروڈکٹ کی ٹیسٹنگ کی امید میں یہ پیشکش کر رہی ہے۔
اس کے لیے پانچ سے سات گھروں کو منتخب کیا جانا ہے جس میں “کیڑوں پر قابو پانے کی ایک مخصوص تکنیک” کو جانچنے کی کوشش میں لال بیگوں سے بھرے گھروں کا مشاہدہ کیا جائے گا۔
مطالعہ میں یہ بھی معلوم کیے جانے کی امید ہے کہ نیا علاج کتنا کارآمد ہوگا۔
جو لوگ اس مطالعہ کا حصہ بننا چاہتے ہیں وہ کمپنی کو اپنے گھر میں100 امریکی کاکروچ چھوڑنے اور انہیں فلم کرنے کی اجازت دینے کے مجاز ہوں گے، ساتھ ہی کاکروچ کے مخصوص علاج کی جانچ کرنے کا پورا حق بھی کمپنی کو حاصل ہوگا۔ “
ٹیسٹ کے مکمل ہونے کے بعد اگر کوئی بھی کاکروچ زندہ چھوٹ جاتا ہے تو کمپنی نے کاکروچ ختم کرنے کے روایتی طریقوں سے انہیں مارنے کی پیشکش بھی کی ہے۔
پراجیکٹ کے ممکنہ شرکاء کو گھر کا مالک ہونا ضروری ہے، ٹیسٹ کے لیے تحریری منظوری لینی ہوگی اور وہ گھر میں واقع بھی ہونا چاہیے۔
دیگر ضروریات میں 21 سال یا اس سے زیادہ عمر کا ہونا اور مطالعہ کی مدت کے دوران کاکروچ کے اضافی علاج کو استعمال کرنے یا آزمانے کی کوشش نہ کرنا شامل ہے۔
دی پیسٹ انفارمر کا کہنا ہے کہ اس تحقیق میں کل 30 دن لگیں گے اور نیویارک پوسٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ استعمال ہونے والا علاج خاندان اور پالتو جانوروں کے لیے محفوظ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

