Advertisement

کیا آپ کوبھی دن میں نیند آتی ہے؟ تو آج اس کی وجہ بھی جان لیں

دنیا میں کچھ لوگ بے خوابی جیسے مسائل سے دو چار ہیں اور اس سے نمٹنے کے لئے کئی طرح کے طریقے اختیار کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو رات میں بھرپور نیند لینے کے بعد بھی دن میں بھی سونے کے عادی اورنیند لینے کے موقع تلاش کرتے ہیں۔

 اگر آپ کا شمار ایسے ہی افراد میں ہوتا ہے تو اب سونے کے لئے موقع تلاش نہیں کریں بلکہ غیر ضروری نیند سے چھٹکارے کے لئے یہاں پر کچھ انتہائی کارآمد باتیں یا عادات بیان کی جارہی ہیں  جو آپ کے کام کی جگہ یا گھرپر یہاں تک تفریحی سرگرمیوں کی راہ رکاوٹ کا سبب بنتی ہیں۔

رات میں بھرپور نیند لیں

دن کے وقت ضرورت سے زیادہ نیند آنے کی سب بڑی اور اہم وجہ رات میں 8 گھنٹے کی پرسکون نیند نہ لینا ہے، نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے جسم اگلے دن اسے پوری کرنے کے لئے موقع تلاش کرے گا۔ اسی لئے کوشش کریں کہ رات میں مناسب نیند لیں تاکہ دن کے وقت اس کیفیت سے دور رہا جاسکے۔

چند منٹ کا نیپ لیں

Advertisement

کبھی کبھار یہ کافی مددگار ثابت ہوتا ہے جب آپ جسم اور دماغ کو دوبارہ متحرک کرنے کے لئے نیپ لیتے ہیں، یہ نیپ ایک ایسے وقت میں لیاجاتا ہے جب جسم کوتھکن کی صورت میں فوری آرام کی ضرورت ہوتی ہے یہ صرف 10 سے 20 منٹ تک لیا جاتا ہے اتنا مختصر ہونے کے باوجود یہ آپ کو تروتازہ اور توانا محسوس کرواتا ہے۔

کیفین سے بھرپورمشروبات

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ کیفین سے بھرپور مشروبات جیسے چائے، کافی اور سافٹ ڈرنکس نیند کو دور کرنے اور آپ کو چاک وچوبند رکھنے میں اہم کردارادا کرتے ہیں تو ایسے مشروب کا انتخاب کریں جس کے مضر صحت اثرات کم ہوں۔

پانی مناسب مقدار میں لیں

 اگر آپ نیند کو دور کرنے لئے کیفین ملے مشروبات کا استعمال نہیں کرنا چاہتے جو اس کیفیت کوبہت ہی کم وقت کے لئے دور کرتے ہیں تو اس کے بجائے ایک گلاس پانی پینے کی کوشش کریں، پانی دنیا کا سب سے صحت بخش اور توانائی سے بھرپور مشروب ہے جو آپ جگانے میں مدد فراہم کرتاہے۔

کام کے دوران وقفہ لیں

Advertisement

ایک ہی طرح کام کرنے سے اکتاہٹ ہونے لگتی ہے جس کے نتیجے میں آنکھیں بوجھل سی ہونے لگتی ہیں جب کبھی ایسا ہوتومعمول کے کام سے چند منٹ کا وقفہ لیں یہ آپ کی نیند کو دور کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔ بور کردینے والے کام کے تسلسل کو توڑنے کے لئے کچھ دیر کے لئے کھڑی ہوجائیں یا چہل قدمی کریں۔

صحت بخش اورتوانائی سے بھرپورغذا لیں

ناشتہ کرنے سے دن کے وقت ضرورت سے زیادہ نیند آنے سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ناشتہ ہلکا پھلکا لیکن صحت بخش اور توانائی سے بھر غذاؤں پر مشتمل ہو، کیونکہ بھاری ناشتہ آپ کی غنودگی میں اضافہ کا سبب بنے گا۔ تو کوشش کریں کہ چینی، سوڈیم اور چکنائی سے بھرپور کھانوں سے پرہیز کریں۔ کیلا یا سیب، دہی اور دلیا ناشتہ میں زیادہ فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

ورزش کریں

ورزش کے نتیجے میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے اور اس طرح دماغ میں آکسیجن کی سپلائی بڑھ جاتی ہے  اگلی بار جب آپ کو دن میں نیند آنے لگے تو کوشش کریں کسی جسمانی سرگرمی کو انجام دیں اس طرح دن میں سستی اور نیند آنے سے بہتر انداز میں نمٹا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version