Advertisement

پیپلز پارٹی نے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ کیا ہے، سردار شاہ

سردار شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ کیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ کیا ہے، ایک دن مختص کیا جائے جس میں ایجوکیشن پر ایک روڈ میپ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ آج تک کسی نے نہیں پوچھا ایجوکیشن منسٹری کیوں قائم کی ہے، ہمارے 40 ہزار اسکولز ہیں، 50 ہزار غیر فعال اسکولز ہیں، وہ اسکول ہمارے گلے میں آگئے ہیں۔

سردار شاہ نے کہا ہے کہ ایک ایک گاؤں میں 20 ، 20 اسکولز ہمارے گلے میں پڑے ہیں، ان کا بوجھ خزانے پر پڑ رہا ہے، 36 لاکھ ہمارے اسکولوں میں انرولمنٹ ہے، 47 ہزار سیٹوں پر ساڑھے تین ہزار پاس ہوئے، 45 لاکھ بچے آج بھی کے پی کے میں اسکولوں سے باہر ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ابھی جو اساتذہ بھرتی ہورہے ہیں ان میں ایک بھی سفارش پر نہیں ہے، ضلع جنوبی میں 0.8 فیصد پاس ہوئے، ہمارے 11 ہزار اسکولز جو بند تھے وہ یکم اگست سے کھل جائیں گے، وہاں اساتذہ کی کمی تھی اس لیے بند تھے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ساڑھے سات سو میوزک ٹیچر بھرتی کیے جائیں گے، یکم اگست تک اسکولز میں فرنیچر بھی پہنچ جائے گا، 41 ہزار پرائمری اسکولز ہیں، 65 لاکھ بچے اسکولز سے باہر نہیں ہیں، 40 سے 45 لاکھ کا فگر ہے۔

سردار شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں پوسٹ پرائمری کا نمبر بڑھانا ہے، ایک ہزار اسکولز اس وقت آپ گریڈ کرسکتے ہیں، اس سے زیادہ موجودہ بجٹ میں نہیں کرسکتے ہیں، ٹیکس آپ جمع نہیں کرسکے، آپ نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ 5 ہزار اسکولوں کو اپ گریڈ کرنا ہے، بچوں کو اسکولوں میں رکھنا چاہتے ہیں، ہمارے پاس کوئی بھی سائنس میوزیم نہیں ہے، صرف اسلام آباد میں سائنس میوزیم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version