Advertisement

شہر کراچی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے اثرات، بوسٹر ڈوز لازمی قرار دے دی گئی

بوسٹر ڈوز

ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا وباء زور پکڑنے لگی ہے جس کی پیش نظر ہر روز متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے صحت عذرا پیچوہو نے بتایا کہ اس وقت کراچی میں کورونا وباء سے متاثرہ ہونے والے افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

کورونا کی ممکنہ چھٹی لہر کی پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے 60 سال سے زائد دیگر امراض میں مبتلا افراد کو بوسٹر ڈوز لگانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

اسکے علاوہ 12 تا 18 سال کے بچوں  کی انرولمنٹ  کے حوالے سے محکمہ صحت نے ڈی ایچ اوز سے تفصیلات مانگ لی ہے، آئندہ ماہ اگست میں تعلیمی اداروں میں بوسٹر ڈوز کی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں سب سے زیادہ کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ24گھنٹےکےدوران کرونا کے 650 پی ڈی آر ٹیسٹ کی گئے جس میں سے 138 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔

Advertisement

ملک میں کراچی کے بعد سب سے زیادہ کیسز لاہور میں رپورٹ ہوئے جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1 ہزار 674 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 32 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version