’کے کے‘ کی موت سے قبل آخری کنسرٹ کی ویڈیو سامنے آگئی

بھارت کے نامور گلوکار کرشنا کمار کناتھ المعروف کے کے حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے۔
سوشل میڈیا پر کے کے کی موت سے قبل کولکتہ میں ہونے والے کنسرٹ کی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں انہیں جینز کی پینٹ اور کالی رنگ کی ٹی شرٹ میں شاہ رخ خان کی فلم اوم شانتی اوم کا مشہور گانا ‘آنکھوں میں تیری’ گاتے ہوئے دیکھا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کے کے کو کلکتہ میں ایک کنسرٹ کے بعد اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ گر گئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔
مذکورہ نجی اسپتال نے بھارتی میڈیا کو بتایا ہے کہ کے کے کو اسپتال لانے سے قبل ہی ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔
کے کے، کے کرئیر پر اک نظر
کے کے کا پہلا البم ’پل‘ 1999 میں آیا تھا اور پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ایک کے بعد ایک سپرہٹ گانے گائے۔
ان کے سپرہٹ گانوں میں فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کا گیت تڑپ تڑپ، دس بہانے اور تونے ماری انٹریاں شامل ہیں۔
گلوکار ’کے کے‘ کے گائے گئے گیت شاہ رخ خان، سلمان خان اور دیگر ادکاروں پر فلمائے گئے ہیں۔
انہوں نے ہندی فلموں کے علاوہ دیگر مقامی زبانوں میں بھی گانے گائے ہیں اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News