Advertisement

اقدامِ قتل اور دیگر دفعات؛ تحریکِ انصاف کے 10 رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں کنفرم

عدالت

لاہور کی مقامی عدالت نے اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمے میں تحریک انصاف کے 10 رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں کنفرم کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف تھانہ اسلام پورہ لاہورمیں اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمے میں ایڈیشنل سیشن جج صائمہ ریاست نے ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما اور ان کے وکیل برہان معظم ملک ایڈووکیٹ عدالت کے رو بہ رو پیش ہوئے۔

برہان معظم ملک ایڈووکیٹ نے عدالت کے سامنے مؤقف اپنایا کہ پولیس نے سیاسی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرکے آئین کی خلاف ورزی کی۔ اسلام پورہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا۔

وکیل تحریک انصاف نے یہ مؤقف بھی پیش کیا کہ پولیس نے جھوٹے گواہ اور جعلی برامدگیاں ڈالنے کی کوشش کی۔  ایف آئی آر کے متن اور تفتیش میں سے ایک بھی ناقابل ضمانت دفعہ ثابت نہیں ہوتی۔

Advertisement

برہان معظم ملک ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت تمام پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرے۔

درخواست میں پراسیکیوشن اور پولیس کی پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کی استدعا بھی کی گئی۔

عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں میں میاں اسلام اقبال، ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، یاسر گیلانی، شیخ امتیاز، اکرم عثمان، عندلیب عباس، جمشید چیمہ، حماد اظہر اور اعجاز چودھری کی عبوری ضمانتیں کنفرم کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version