Advertisement

آزاد کشمیر میں نامعلوم افراد نے جنگلات کو آگ لگادی

آزاد کشمیر میں نامعلوم افراد نے جنگلات کو آگ لگادی

آزاد کشمیرکے علاقے میرپورمیں نامعلوم ماحول دشمن عناصرنے جنگلات میں آگ لگادی، جس پرقابوپانے کی کوششیں جاری ہیں۔

آزاد کشمیرکی وادی سماہنی کڈیالہ بلاک کےجنگلات میں ماحول دشمن عناصرنے آگ لگا دی ہے،آگ بجھانے کے لیے  محکمہ جنگلات کی ٹیمیں اورمقامی کمیونٹیز متحرک ہوگئی ہیں۔

ڈسٹرکٹ فیلڈ آفیسرزاہد نے بول نیوزکوبتایا کہ کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پرکافی حد تک قابو پالیاگیا ہے، تاہم، جنگل سے اٹھنے والا دھواں آسمان سے باتیں کررہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آتش زدگی کے نتیجے میں جنگلات کا وسیع رقبہ جل کرراکھ ہوگیا ہے۔ خوف ناک آتش زدگی کے سبب جنگلات میں رہنے والی حیات بھی بری طرح متاثرہوئی ہے۔

محکمہ جنگلات کے اہلکاراورمقامی کمیونٹی آگ پرروایتی طریقے سے قابو پانے کے لیے کوشاں ہیں، جب کہ جنگلات کے باغسربلاک میں بھی ماحول دشمن عناصر نے آگ لگا دی ہے جس پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version