بچوں کو گرمی دانوں سے نجات کیسے دلائی جائے؟

بچوں میں گرمی دانوں کی کیا وجہ ہے؟
گرمی دانے جلد کے بند مساموں کی وجہ سے ہوتے ہیں کیونکہ وہاں سے پسینہ نہیں نکل پاتا۔ بہت سے دوسرے عوامل بھی اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ مثلاً
گرم اور مرطوب آب و ہوا
ایسے لباس پہننا جو گرمی کو بڑھائے
گاڑھے لوشن اور کریم کا استعمال
چونکہ بچوں کی جلد کے مساموں کی نشوونما کم ہوتی ہے اس لئے ان میں گرمی دانے پیدا ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ اگرچہ گرمی دانےعام طور پر خود ہی ختم ہوجاتےہیں، لیکن چند قدرتی نسخے بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹس کے اس کے علاج کو تیز کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
قدرتی طور پر بچوں کے گرمی دانوں کا علاج کیسے کریں؟
کھیرا
اس کے لئے آپ کو ایک کھیرے کی ضرورت ہوگی۔
ایک کھیرا لیں اور اس کو کاٹ لیں۔
کھیرے کا پیسٹ متاثرہ جگہ پر لگائیں۔
اسے 5 سے 10 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں۔
اس عمل کو 2 سے 3 دفعہ کیا جا سکتا ہے۔
کھیرے میں ٹینن اور فلیوانوائڈز شامل ہوتے ہیں جو کہ اینالجیسک اور سوزش کے خلاف کام کرنے کی خاصیت رکھتے ہیں۔ یہ خصوصیت بچوں میں گرمی دانوں کو پرسکون کرنے میں مدد دیتی ہے۔
ملتانی مٹی
اس کے لئے آپ کو ضرورت پڑے گی۔
ملتانی مٹی آدھا کھانے کا چمچ
پانی حسبِ ضرورت
آدھا کھانے کا چمچ ملتانی مٹی کو پانی کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنالیں۔
اسے تمام متاثرہ جگہوں پر لگائیں۔
اسے 10 منٹ لگا رہنے دیں۔
آپ اسے ہر 2 سے 3 دن میں ایک بار کر سکتے ہیں۔
اگرچہ اس کے علاج کے مستند ہونے کے لئے کوئی تحقیق موجود نہیں ہے۔ لیکن تاریخی شواہد سے پتہ چلتا ہےکہ ملتانی مٹی بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں میں بھی گرمی کے دانوں کو کم کرنے میںمدد کر سکتی ہے۔
ایلوویرا
آپ کو اس کے لئے ضرورت پڑ سکتی ہے۔ فریش ایلوویرا جل
تھوڑا سا تازہ نکالا ہوا ایلوویراجیل لیں۔
اسے 5 سے 10 منٹ تک لگا رہنے دیں۔
اب اس کو پانی سے دھو لیں۔
بہترین نتائج کے لئے آپ روزانہ ایک بار ایسا کر سکتے ہیں۔
ایلوویرا جل کا عرق سوزش کے خلاف کام کرتا ہے۔ اور گرمی کے دانوں کو دور کرنے اوراس کی علامات کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

