Advertisement

عازمینِ حج کی سہولت کے لئے مکہ اور مدینہ میں مذہبی امور کا کنٹرول آفس قائم

مذہبی امور کا کنٹرول آفس قائم

پاکستان سے جانے والے عازمینِ حج کی سہولیات کے لئے مکہ اور مدینہ میں مذہبی امور کا مین کنٹرول آفس قائم کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ شعبہ  مکہ روانگی، ہیلپ لائن، مانیٹرنگ، شکایات سیل،حرم گائڈز اور  شعبہ گمشدگی و بازیابی قائم  کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مدینہ اور جدہ  ایئرپورٹس پر مذہبی امور کا عملہ عازمینِ حج کی رہنمائی کیلئے موجود ہے۔

ترجمان کے مطابق وزارتِ مذہبی امور نے پاکستانی عازمینِ حج کیلئے ادویات کی بڑی کھیپ سعودی عرب پہنچا  دی گئی ہے۔

اسکے علاوہ عازمینِ حج کی صحت کی حفاظت کیلئے پاکستانی حج میڈیکل مشن نے مکہ اور مدینہ میں اسپتال قائم کر دیئے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب رہائشی سیکٹرز اور سعودی ایئرپورٹس پر ڈسپنسریاں  بھی فعال کر دی گئیں ہیں جبکہ رہائشی عمارتوں  میں حجاج کی آمد، کھانا، حرم ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے معاونین حج  بھی تعینات کردیئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ 6 جون کو 23 سو عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچ گئے  ہیں، آج مزید 5 پروازوں کے ذریعے 16 سو سے زائد عازمینِ حج سعودی عرب پہنچیں گے۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے 3 جبکہ ملتان اور کوئٹہ سے ایک ایک حج پرواز سعودی عرب روانہ ہو گی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version