وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، 07 نکاتی ایجنڈا جاری

وفاقی کابینہ
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس کا 07 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کرینگے۔
وفاقی کابینہ اجلاس کا سات نکاتی ایجنڈا جاری جس کے مطابق اجلاس میں سیاسی اور معاشی صورتحال پر مشاورت کی جائیگی جبکہ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی ۔
اسکے علاوہ کابینہ سکوک بانڈز کے اجراء اور ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے فیصلہ کرے گی جبکہ نئے ویزا رجیم سے متعلق بھی فیصلہ کرے گی۔
یورپین یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس درجہ کی موجودہ صورتحال اور اس پر نظر ثانی بارے بھی فیصلہ ہوگا۔
کابینہ لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، پشاو، کوئٹہ، کراچی، سکھر ائیر پورٹس پر انسداد منی لانڈرنگ پولیس اسٹیشن بنانے کی منظوری دے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

