Advertisement

دو درجن جنگی طیارے، چینی فضائیہ کے اقدام نے بھارت کی چیخیں نکال دیں

fighter jet

چینی فضائیہ کے لداخ میں اٹھائے گئے اقدام نے بھارتی حکام کی چیخیں نکال دی ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے مشرقی لداخ سیکٹر کے قریب اپنے ہوٹن ایئر بیس پر دو درجن سے زیادہ فرنٹ لائن طیارے تعینات کیے ہیں۔

بھارت کے حکومتی ذرائع کے مطابق چینی فضائیہ نے ہوٹان ایئر بیس پر 25 فرنٹ لائن فائٹرز رکھے ہیں جس میں ان کے  J-11  اور J-20 جنگی لڑاکا طیارے شامل ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ “چین نے پہلے وہاں مگ 21 کلاس لڑاکا طیارے تعینات کر رہکھے تھے، لیکن اب ان کی جگہ زیادہ قابل اور جدید ترین طیاروں نے لے لی ہے۔”

بھارتی حکام کے مطابق چینی فضائیہ بھارتی سرزمین کے قریب نئے ہوائی اڈے بنا رہی ہے، جس کی مدد سے وہ کم اونچائی سے مشن انجام دے سکتے ہیں۔

Advertisement

امریکی جنرل چارلس اے فلن نے حال ہی میں کہا تھا کہ چینی سرگرمیوں کا لیول چشم کشا ہے۔

انہوں نے کہا کہ “میرے خیال میں مغربی تھیٹر کمانڈ میں جو کچھ انفراسٹرکچر بنائے جا رہے ہیں وہ خطرناک ہیں۔”

ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا کہ بھارتی ایجنسیاں پیپلز لبریشن آرمی کی فضائیہ (پی ایل اے اے ایف) کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جو کہ بھارت کے ساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ شمال میں لداخ کے بالمقابل شمال مشرق میں اروناچل پردیش تک پھیلی ہوئی ہے۔

ہوٹان کے ساتھ ساتھ، ایجنسیاں سنکیانگ اور تبت کے علاقوں میں PLAAF کے گار گنسا، کاشغر، ہاپنگ، ڈکونکا ژونگ، لنزی اور پنگت ایئر بیس پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

دعوے کے مطابق چینی فضائیہ حالیہ دنوں میں پناہ گاہوں کی تعمیر، رن وے کی لمبائی میں توسیع اور بڑی کارروائیوں کے لیے اضافی فورسز کی تعیناتی کے ساتھ ان اڈوں کو اپ گریڈ کر رہی ہے۔

دوسری جانب بھارت نے بھی ایل اے سی کے اپنے اطراف میں چینی افواج کی تیز رفتار سرگرمیوں کے پیش نظر تیاریوں کو بڑھا دیا ہے، اور فارورڈ ہوائی اڈوں پر  Sukhoi-30MKIs، MiG-29s  اور Mirage-2000s کو تعینات کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version