صوبائی کابینہ نے کھاد پر سبسڈی کی منظوری دیدی

یوریا کھاد کی قیمتوں میں ایک ہفتے میں مزید اضافہ
صوبائی کابینہ نے ربیع و خریف فصل کیلئے کھاد پر سبسڈی کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے خریف فصل 2022 اور ربیع کی فصل 2021-22 کیلئے کھاد پر سبسڈی کی منظوری دیدی۔
صوبائی کابینہ نے محکمہ زراعت کے پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کی نشاندہی اور انتخاب کے طریقہ کار میں ترمیم کی منظوری دیدی، کابینہ نے پی ایس ڈی پی کی شعبہ صحت کی بند اسکیموں پر دوبارہ کام کے آغاز کی بھی منظوری دیدی۔
ان سکیموں میں 100 بنیادی مراکز صحت کو بی ایچ یو پلس کا درجہ دینے اور تیس بنیادی مراکز صحت کو آرایچ سی پلس کا درجہ دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ صوبائی کابینہ نے بلوچستان وراثتی سرٹیفکیٹ کے قواعد 2022کو منظور کرلیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

