Advertisement

عارضی اور وقتی کام ہمارے نوجوانوں کا مقدر نہیں ہو سکتا، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان 

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عارضی اور وقتی کام ہمارے نوجوانوں کا مقدر نہیں ہو سکتا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے الخدمت کے بنو قابل پروجیکٹ کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الخدمت کا بنو قابل پروجیکٹ نوجوانوں کو خود انحصار بنانے کی جانب پہلا قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنو قابل پروجیکٹ کا مقصد نوجوانوں کو اپنی فیملی اور ملک و قوم کے لیے مفید بنانا ہے، کراچی میں لاکھوں نوجوانوں کے لیے سرکاری ملازمتوں کے دروازے بند ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ تعلیمی قابلیت کے مطابق مناسب ملازمتیں نہ ملنے کی وجہ سے نوجوان معمولی کام کرنے پر مجبور ہیں، عارضی اور وقتی کام ہمارے نوجوانوں کا مقدر نہیں ہو سکتا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ بنو قابل پروجیکٹ میں ابتدائی تین اور چھ ماہ کے مختلف کمپیوٹر کورسز متعارف کروائے جائیں گے، بنو قابل پروجیکٹ کے تحت مختلف کورسز کرنے والے نوجوان اپنا روزگار خود پیدا کرنے کے قابل بن جائیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سوسائٹی میں روزگار کے مناسب مواقع نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان نا پسندیدہ سرگرمیوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں، نوجوانوں کو مختلف اسکل سکھا کر ہنر مند بنانا ریاست کا کام ہے لیکن وہ مکمل لا تعلق ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ریاست نہ سڑکیں بنا رہی ہے نہ ٹرانسپورٹ کا نظام فراہم کر رہی ہے، صوبائی حکومت 14سال میں 200 بسیں لا کر ایسا جشن منا رہی ہے جیسے کوئی بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہو۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ جو ریاست عوام کو سہولیات نہ دے اس کے خلاف جدوجہد ذمہ داری بھی اور عبادت بھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی، نامور گینگز ہتھیار ڈالنے پر آمادہ
علیمہ خان کیخلاف تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری؛ گرفتار کرنے کا حکم
24 کروڑ لوگوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، مصطفیٰ کمال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version