Advertisement

بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی صرف ورلڈ کپ تک محدود کریں، روی شاستری

بھارت کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر روی شاستری نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی صرف ورلڈ کپ تک محدود کی جائے اور لیگ کرکٹ کو فروغ دیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابق کھلاڑی روی شاستری نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ صرف آئی پی ایل جیسی فرنچائز پر مبنی لیگز میں ہونی چاہیئے۔

بھارتی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے مشورہ دیا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ جیسے فرنچائز ٹورنامنٹس کے لیے ایک بڑی ونڈو بنانے کے لیے ہر دو سال بعد ورلڈ کپ تک محدود ترین فارمیٹ میں بین الاقوامی میچوں کو ختم کیا جائے.

روی شاستری کے مطابق دو ممالک کے درمیان ہونے والی دو طرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ختم کی جائے۔

روی شاستری، جو 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کے کوچ تھے، نے دعویٰ کیا کہ دو طرفہ ٹورنامنٹ کسی کو یاد نہیں۔

Advertisement

شاستری نے مشورہ دیا کہ کرکٹ کو فٹ بال کے راستے پر گامزن کیا جائے، جہاں کلب مقابلے زیادہ ہوتے ہیں اور بین الاقوامی میچز بڑے پیمانے پر ورلڈ کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹس میں کھیلے جاتے ہیں۔

انہوں نے یہاں تک کہا کہ مستقبل میں ایک سال میں آئی پی ایل کے دو سیزن ہو سکتے ہیں۔

روی شاستری نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے علاوہ کسی کو بھی دو طرفہ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز یاد نہیں رہتی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ نے کہا کہ آئی پی ایل میں 70 میچز ہوتے ہیں، سال میں دو مرتبہ یہ ایونٹ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ان کا یہ بیان آئی سی سی کے چئیرمین کے بیان کے بعد سامنے آیا جب انہوں نے آئی پی ایل کے فائنل میں اس ایونٹ کی طوالت پر اعتراض کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version