Advertisement

عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم: عدالت کا فیصلہ سنتے ہی سابقہ اہلیہ آبدیدہ ہوگئیں

عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم پر حکم امتناع جاری کردیا، عدالتی فیصلہ سننے کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال آبدیدہ ہوگئیں۔

عامر لیاقت حسین کی فیملی نے پوسٹ مارٹم کیلئے قبر کشائی کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف اپیل دائر کی جس پر عدالت نے پوسٹ مارٹم پر حکم امتناع جاری کردیا ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے ٹوئٹر پر اس حوالے سے ایک پوسٹ بھی جاری کی ، جس میں انہوں نے قرآنی آیت ’حسبی اللہ ونعم الوکیل‘ تحریر کی اور ساتھ ہی اللہ کا شکر بھی اداکیا۔

یاد رہےکہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے 23 جون (کل) کو صبح ساڑھے 9 بجے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کیلئے قبر کشائی کا حکم دے رکھا تھا۔

 اس کے بعد سندھ ہائی کورٹ میں عامر لیاقت کے صاحبزادے اور بیٹی کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف آئینی درخواست دائر کی گئی۔

Advertisement

آج عدالت نے پوسٹ مارٹم پر حکم امتناع جاری کردیا۔

Advertisement

واضح رہےکہ 9 جون کو عامر لیاقت حسین کا کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں واقعے اپنے آبائی گھر میں اچانک انتقال ہوگیا تھا، ابتداتی معلومات کے مطابق ان کا انتقال گھر میں جنریٹر کا دھواں بھر جانے سے ہوا۔

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version