بھارت نے جو حرکت کی ہے اس پر عالم اسلام اور پاکستان کو اکھٹا ہونا چاہیے، حلیم عادل

حلیم عادل شیخ
قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ بھارت نے جو حرکت کی ہے اس پر عالم اسلام اور پاکستان کو اکھٹا ہونا چاہیے۔
حلیم عادل شیخ نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے مودی کی ٹیم کے ممبر نے ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ بڑے افسوس کی بات ہے گزشتہ روز مودی کے ایک ممبر نے گستاخی کی، جب تک مجاہد ختم نبوت محافظ ناموس رسالت عمران خان وزیر اعظم تھے اپنے تقاریر و بیانات میں کھل کر بات کرتے تھے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اقوام متحدہ سے لیکر پاکستان تک مودی کو اپنی اوقات یاد دلاتے تھے، وہ اقوام متحدہ میں بھی کہتے تھے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف بات ہو تو ہمارے دل میں تکلیف پہنچتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج جو بھارت نے حرکت کی ہے عالم اسلام اور پاکستان کو اکھٹا ہونا چاہیے، مودی کو پتہ تھا موجودہ کرائم منسٹر سے ردعمل میں صرف ٹوئٹ آئے گا، کیوں کہ امپورٹڈ حکومت امریکہ، اسرائیل بھارت کا ایک الائنس ہے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ بھی گم ہیں کرائم منسٹر سمیت کابینہ میں جرات ہے تو عمران خان کی طرح بات کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

