پنجاب کابینہ کی تشکیل تاخیر کا شکار

پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان وزارتوں کے معاملات حل نہ ہونے کی صورت میں پنجاب کابینہ کی تشکیل تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں اہم وزارتیں لینے کی خواہاں ہے تاہم اس معاملے پر دونوں پارٹیوں کے درمیان تاحال اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب میں وزارت خزانہ سمیت وزارت قانون، ریونیو، تعلیم کی خواہشمند ہے جبکہ ن لیگ کی جانب سے اس معاملے پر سے تاحال انکاری ہے۔
اس معاملے کو حتمی شکل دینے کے لئے سابق صدر آصف علی رزداری لاہور پہنچے ہیں تاہم آج پنجاب میں وزارتوں کی تقسیم کے معاملے پر اہم پیشرفت کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ کابینہ میں شامل ہونے والوں میں سیف کھوکھر، ذکیاہ شاہ نواز، منشااللہ بٹ، جہانگیر خانزادہ سمیت کرنل (ر) طارق، عظمیٰ بخاری، کاظم علی پیرزادہ، ملک ندیم کامران کا بھی نام شامل ہے۔
اسکے پنجاب حکومت کی جانب سے طاہر خلیل سندھو، چودھری اقبال گجر کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News