Advertisement

حکومت چلانا امپورٹڈ حکمرانوں کے بس کی بات نہیں ہے، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے خاموشی توڑدی؛ بڑا اعلان کردیا

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت چلانا امپورٹڈ حکمرانوں کے بس کی بات نہیں ہے۔

سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ذاتیات اور شخصیات کا مقابلہ نہیں بلکہ نظریات کی جنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف عمران خان کا نظریہ اور دوسری طرف چوں چوں کا مربہ ہے، میں ہر حلقے میں عمران خان کے نظریہ کو لے کر جاؤں گا۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ جہانگیر ترین، علیم خان اور حواریوں نے ہمیشہ لوٹوں کے بل بوتے پر سیاست کی، میں نے ہمیشہ کہا نوٹوں والے اور ووٹوں والے اور ہوتے ہیں۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نوٹوں کے زور پر سیاست کرنے والے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں اور ووٹوں کے زور پر سیاست کرنے والے عمران خان کے ساتھ ہیں۔

Advertisement

پی ٹی آئی کے رہنما نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چلانا امپورٹڈ حکمرانوں کے بس کی بات نہیں ہے جبکہ ان جماعتوں کا نہ نظریہ ایک ہے اور نہ راستہ ایک ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت 13 جماعتوں پر مشتمل چوں چوں کا مربہ ہے جبکہ حکومت کے پاس ملک چلانے کا نہ منصوبہ ہے اور نہ ہی ان میں اہلیت ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کو اندرونی وبیرونی سازش کے تحت اقتدار سے الگ کیا گیا لیکن ہمیں معلوم ہے کہ عمران خان ہمت ہارنے والے نہیں ہیں۔

سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر پاکٹ اپوزیشن لیڈر ہے اور میں نے پہلی دفعہ میڈیا پر دیکھا کہ اپوزیشن لیڈر وزیر اعظم کی تقریر پر ڈیسک بجا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version