خفیہ کیمروں کو کیسے تلاش کیا جائے؟ جانیے

ہوٹلز یا شاپنگ مال میں لگے خفیہ کیمروں سے اب نہ ڈریں اور انکو باآسانی تلاش کریں۔
جاسوس کیمروں کو چھپانے کے لیے ایسی جگہوں کا انتخاب کیا جاتا ہے جہاں لوگ سوچ بھی نہیں سکتے۔
ماہرین کے مطابق گھر کے باہر جن جگہوں پر آپ کو غور سے دیکھنا چاہئیے وہ ہیں اسموک ڈیٹیکٹر، ایئر فلٹر کا سامان، کتابیں، دیوار پر لگی ہوئی کوئی بھی چیز یا اس کے علاوہ خفیہ کیمرے کو ڈیسک پلانٹ، ٹشو باکس، ڈیجیٹل ٹی وی باکس، وال کلاک یا کسی اسکرین میں بھی چھپایا جا سکتا ہے۔
سائبر ماہرین کا کہنا ہے کہ جاسوس کیمرے زیادہ تر باتھ روم کے شاورز، گھر کی چھتوں اور دروازوں کے سوراخوں میں لگائے جاتے ہیں اس لیے آپ ان جگہوں کو ضرور دیکھیں۔
خفیہ کیمروں میں سبز یا سرخ ایل ای ڈی لائٹس ہوتی ہیں ان کو ٹریک کرنے کے لیے جہاں شک ہو اس جگہ پر اندھیرا کردیں جس کی وجہ سے آپ کیمرے کی روشنی کو دیکھ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ آپ موبائل سے بھی خفیہ کیمروں کا پتہ لگا سکتے ہیں ، کیمرے کے اندر سے ریڈیو فریکوئنسی باہر آتی ہیں تاکہ آپ انہیں آسانی سے تلاش کر سکیں۔
آپ کو کرنا یہ ہے کہ کوئی بھی نمبر ڈائل کریں جہاں کیمرہ نصب ہونے کا شبہ ہے، اگر کیمرہ ہے تو ریڈیو فریکوئنسی کی وجہ سے کال میں مسئلہ ہوگا، آواز بار بار کٹنے لگے گی، آپ کیمرہ تلاش کرنے کے لیے کچھ ایپس کی مدد بھی لے سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

