Advertisement

پاکستان اور چین مشکل حالات کے دوست ہیں، راجہ پرویز اشرف

پاکستان اور چین

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین مشکل حالات کے دوست ہیں، سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے پروپیگنڈہ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان 71 سالہ اسٹرٹیجک تعلقات ہیں اور ذوالفقار علی بھٹو چین پاکستان تعلقات کے معمار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری نے چین کے دورے کئے اور مارچ 2013 میں گوادر پورٹ کو چین کے تعاون سے آپریشنلائز کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک سی پیک کے ذریعے درجنوں انفراسٹرکچر اور عوامی فلاح کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ CPEC کے ذریعے چین نے پاکستان کے بہتر مستقبل کی تعمیر کی صلاحیت کو اعتماد کا ووٹ دیا ہے۔

Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہپاکستان کی پارلیمان سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل کے حوالے سے دلچسپی لے رہی ہے اور اس حوالے سے اپنا کلیدی کردار ادا کررہی ہے جس سے بلخصوص بلوچستان اور بلعموم پورے میں سی پیک منصوبوں کے ذریعے خوشحالی آئیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے پروپیگنڈہ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ، میڈیا کی بھی ذمہ داری وہ سی پیک کے حوالے سے جعلی خبروں کو جگہ نہ دے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دونوں ممالک کے ذرائع ابلاغ کو ایک دوسرے سے مثبت خبروں کا تبادلہ کرنا چاہیے تاکہ سی پیک کے حوالے سے غلط خبروں اور پروپیگنڈوں کا مقابلہ کرسکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version