Advertisement

پیپلز پارٹی نئے آنے والے دوستوں کو احترام اور برابر سیاسی مقام دے گی، نیر بخاری

نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نئے آنے والے دوستوں کو احترام اور برابر سیاسی مقام بھی دے گی۔

پیپلز پارٹی میں شمولیت پر سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے مسلم لیگ ق بلوچستان کے صوبائی صدر سابق سینیٹر سعید الحسن مندوخیل کو ٹیلی فون کیا ہے۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ وفاقی جماعت پیپلز پارٹی میں شمولیت پر آپ کو اپنی اور پارٹی قیادت کی طرف سے خوش آمدید کہتا ہوں، پیپلز پارٹی آپ اور آپ کے خاندان کے قابل قدر  فیصلے کو سراہتی ہے۔

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری دور میں بلوچستان کے خصوصی پیکجز دیئے گئے جن میں آغاز حقوق بلوچستان سر فہرست ہے۔

نیر حسین بخاری نے کہا کہ بلوچستان  کی قد آور سیاسی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی بصیرت کا اعتراف ہے۔

Advertisement

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نئے آنے والے دوستوں کو بھرپور احترام اور برابر سیاسی مقام بھی دے گی۔

سعید الحسن مندوخیل نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حیثیت وفاق کی زنجیر  کی ہے، پیپلز پارٹی کا حصہ بننا میرے لئے باعث اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

مسلم لیگ ق بلوچستان کے صوبائی صدر سابق سینیٹر سعید الحسن مندوخیل کا مزید کہنا تھا کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی قیادت میں جلد کوئٹہ میں بڑے شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version