Advertisement

پاک فوج بطور پروفیشنل ادارہ ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگی،آرمی چیف

آرمی چیف

آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاک فوج بطور پروفیشنل ادارہ ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق جی ایچ کیو میں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منعقد کی گئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانفرنس کی صدارت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں کورز کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف افسران اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شرکاء کو پیشہ وارانہ امور، قومی سلامتی چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے آپریشن ردالفساد کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کامیابیوں کو سراہا۔

Advertisement

آرمی چیف نے بدلتے ہوئے جیو اسٹریٹجک حالات میں آپریشنل تیاریوں کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج بطور پروفیشنل ادارہ ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگی، پاکستان کی سلامتی ، سالمیت و سیکیورٹی کی ذمہ داری مقدس فریضے کے طور پر ہمیشہ پوری کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version