Advertisement

آلو بخارے کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

آلو بخارے کو گھروں میں شوق سے کھایا جاتا ہے لیکن اگر آپ اس کے فوائد جان لیں تو حیران رہ جائیں گے۔

آلو بخارا پوٹاشیم، سیلینیئم اور دیگر منرلز کے ساتھ وٹامن سی اور بیٹاکیروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔

اس میں موجود وٹامن سی اور اینٹی آکسائیڈنٹس جلد کو نوجوان رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ آلو بخارے میں کئی اقسام کے اینٹی آکسائیڈنٹس موجود ہیں جو کہ جسم کو فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصانات سے بچاتے ہیں جبکہ اس میں موجود فینولز نیورونز کو تکسیدی تناﺅ سے ہونے والے نقصان سے بھی بچاتے ہیں۔

آلوبخارے میں بائیو ایکٹیو کمپاﺅنڈ موجود ہوتے ہیں جو ذیابیطس کے مرض کا شکار ہونے سے بچاتے ہیں۔

Advertisement

 یہ پھل جسم میں بلڈ شوگر لیول ریگولیٹ کرنے والے ہارمون کی سطح بھی بڑھاتا ہے جبکہ اس میں موجود فائبر جسم کی کاربوہائیڈریٹ جذب کرنے کی رفتار کو سست کرتا ہے۔

 آلوبخارے کو کھانے کی عادت انسولین کی حساسیت بڑھاتی ہے جس سے ذیابیطس کے شکار افراد کے لیے اس مرض کی پیچیدگیوں سے بچنا آسان ہوجاتا ہے۔

یہ پھل غذائی فائبر کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جو کہ نظام ہاضمہ کو ریگولیٹ کرنے میں مدد دیتا ہے۔

آلو بخارا ہڈیوں کو 20 فیصد زیادہ مضبوط بناتا ہے اور ہڈیوں کو ریڈی ایشن سے تحفظ بھی فراہم کرتا ہے۔

مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق آلو بخارے میں موجود پولی فینولز دماغی افعال کو بہتر کرتا ہے جبکہ دماغی کولیسٹرول لیول کم کرتا ہے۔

آلو بخارا وٹامن سی اور بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ آنکھوں کی صحت بہتر کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ پٹھوں کی کمزوری اور موتیا وغیرہ سے بھی بچاتا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ خشک آلو بخارے  کھانے سے شریانوں میں خون کا بہاﺅ بہتر ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں دل کو مختلف امراض جیسے کارڈیک اریسٹ، فالج و دیگر سے تحفظ مل سکتا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version