پاکستان ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے بھرپور اقدامات کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر بیان مین کہا کہ گزشتہ پانچ دہائیوں سے، دنیا اس دن کو ماحولیاتی چیلنجوں کے بارے میں عوامی بیداری کے فروغ کے لیے سب سے بڑے عالمی پلیٹ فارم کے طور پر مناتی رہی ہے۔
عاصم افتخار نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان صرف ایک زمین کے تھیم پر عالمی یوم ماحولیات 2022 منانے میں عالمی برادری کے ساتھ شامل ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ اس سال کا عالمی یوم ماحولیات اہم ہے کیونکہ اس کے 1972 میں انسانی ماحولیات پر اقوام متحدہ کی کانفرنس کے پچاس سال مکمل ہو رہے ہیں۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ یہ ماحولیات پر پہلی بین الاقوامی میٹنگ تھی اور اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی تشکیل کا باعث بنی، 1972 کی اقوام متحدہ کی کانفرنس کا نعرہ”صرف ایک زمین” تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ پچاس سال بعد یہ حقیقت اب بھی برقرار ہے کہ کرہ ارض ہمارا واحد گھر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

