Advertisement

فواد چوہدری نے خواجہ آصف کو ماہرِ نفسیات سے معائنے کا مشورہ دے دیا

غیر سنجیدہ اور نااہل حکمران

تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے خواجہ آصف کو ماہرِ نفسیات سے فوری معائنے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے خواجہ آصف کو ماہرِ نفسیات سے فوری معائنے کا مشورہ دیا جبکہ فواد چوہدری نے طبی معائنہ مکمل ہونے تک قلمدان واپس لینے کی بھی صلاح دی۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو دفاع کا وزیر لگانا خطرناک ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان پر تنقید کرنا ان کا حق ہے لیکن ان کی دماغی حالت ابھی تک ماضی قریب کے ایک صدمے سے باہر نہیں آسکی، اسی لئے خواجہ صاحب اول فُول بک رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ماہر نفسیات مکمل چیک آپ کے بعد انھیں کلئیر نہیں کرتے ان سے وزارت کا چارج واپس لینا چاہیے۔

Advertisement

واضح رہے کہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا، اکثریت اس وقت ایوان میں موجود ہے اور اقلیت باہر بیٹھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کو کشمیر یا فلسطین میں مظالم کیوں نظر نہیں آتے، کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے سب سے زیادہ واقعات ہوتے ہیں، سابق حکومت نے ناصرف ملک کے اندر لوگوں کو تقسیم کیا بلکہ اورسیز پاکستانیوں کو بھی تقسیم کیا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کے تمام اداروں کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا، اتنا بہادر ہے کہ ضمانت ملنے تک کے پی کے سے باہر نہیں نکلا، ہم نے کسی مخالفین کے خلاف قومی اداروں کو استعمال نہیں کیا۔

وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ عدالتوں میں آج بھی پیش ہورہے ہیں، عمران خان کی آج بھی ویڈیو لنک پرعدالتوں میں جرح ہوتی ہے، کیا مسلمانوں کی دنیا میں کوئی انسانی حقوق نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا فلسطین اور کشمیر کے انسانی حقوق پر آواز اٹھائی جارہی ہے، کینیڈا کی انٹرنل صورتحال کی میرے پاس تفصیلات ہیں، کینیڈا کے ساتھ اچھے تعلقات کے باعث اس پر بات نہیں کرنا چاہتا۔

   خواجہ آصف نے مزید کہا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا سے پاکستان کے اداروں پر حملے کروائے جارہے ہیں، عمران خان نے چار سال میں انسانی حقوق کی جتنی خلاف ورزی کی 75 سال میں نہیں ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار
اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
Advertisement
Next Article
Exit mobile version