Advertisement

رضا ربانی کا اسیررکن قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے اسیر رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈرز جاری کریں۔

انہوں نے کہا کہ علی وزیر کو موقع دیا جائے کہ وہ بجٹ اجلاس میں قومی اسمبلی میں اپنے حلقہ کے عوام کی نمائندگی کر سکیں۔

رضا ربانی نے کہا کہ پروڈکشن آرڈرز کے قواعد آئینی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بین الاقوامی ضروریات کی مطابقت میں متعارف کرائے گئے تھے۔

انکا کہنا ہے کہ پارلیمان کے چہرہ اور اختیار کو بے توقیر کیا گیا ہے، اشارہ کو اسی طرح اپنی تعمیر نو کرنا ہوگی جیسے روم راکھ سے نکل کر دوبارہ بہترین شہر بنا، پارلیمان اور اس کے سربراہ کا اختیار بحال کرنا ہوگا۔

Advertisement

سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی 1992 میں قومی اسمبلی میں متعارف کروائے گئے رول 108 اور سینٹ کے رول 84 کا ہمیشہ تحفظ کرتی رہی ہے۔

رضا ربانی نے مزید کہا کہ علی وزیر کو الزامات کے میرٹ کے جائزہ کے بغیر قومی اسمبلی میں اپنے حلقے کی نمائندگی کا موقع دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version