Advertisement

ایف آئی اے نے آج تک ایک نوٹس نہیں دیا، مونس الہٰی

مونس الہٰی

مونس الہٰی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے آج تک ایک نوٹس نہیں دیا۔

سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی اور رفقا سے مشاورت کے بعد جواب دوں گا، ایف آئی اے نے آج تک ایک نوٹس نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے 4 گھنٹے تفتیش کے بعد سوالنامہ دیا گیا، ان کا مقصد مجھے گرفتار کرنا تھا، میں خود آگیا انہوں نے مجبوراً سوالنامہ دیا۔

مونس الہٰی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے 4 گھنٹے بٹھائے رکھا، سوالات کیے جن کے جوابات میں نے دیے، ان کے پاس سوال ختم ہو جاتے ہیں گھوم پھرکروہیں آجاتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ابھی سوالنامہ پورا پڑھا نہیں جا کر پڑھوں گا، انہوں نے یہ سب اس لیے کیا تاکہ پنجاب اسمبلی کے بجٹ سے دھیان ہٹ جائے، آج ن لیگ کو کہہ دوں کہ آپکا ساتھ دیں گے تو سب مقدمات ختم ہو جائیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا ہے کہ میری ٹیکس ریٹرن دیکھیں اس میں سب لکھا ہوا ہے، دو دن پہلے یہ مقدمہ درج ہوا، رانا صاحب کے ساتھ بہت بری ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version