جس ملک میں سیاسی استحقام اور پالیسیوں کا تسلسل نہیں ہوگا وہ ترقی نہیں کر سکے گا، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو مرضی ٹیکنوکریٹ بٹھا دیں سب فعل ہو جائیں گے، جس ملک میں سیاسی استحقام اور پالیسیوں کا تسلسل نہیں ہوگا وہ ترقی نہیں کر سکے گا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ سیاسی نظام نہیں ہے پاکستان کے آئین کی حرمت کو تسلیم نہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو مستحکم کر کے معاشی خوشحالی کا حصول ممکن ہےسیاسی استحکام کے ذریعے دنیا کے کئی ملکوں نے ترقی کی منازل طے کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں پائیدار اور جامع بنیادوں پر جامع نظام کی ضرورت ہے جس کے لئے پاکستان کے نوجوانوں کو متفق ہو جانا چاہیے کہ آئین کی بالادستی ضروری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جب کوئی ملک پاکستان میں ایک پیسہ لگانے کو تیار نہیں تھا چین نے سی پیک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی لیکن پچھلے دور حکومت کے چار سالوں میں سی پیک کے تحت کوئی سرمایہ کاری نہیں ہوئی۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے چار اسٹریٹیجک پارٹنرز چین، یورپ، امریکہ اور خلیجی ریاستیں ہیں، ہم نے یورپ اور خلیجی ممالک کی مارکیٹ پر تو توجہ دی ہے لیکن چین کی مارکیٹ پر توجہ نہیں دی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مسائل زیادہ جبکہ وسائل کم ہیں، رواں سال کا پی ایس ڈی پی 900 ارب روپے تھا جو اپریل تک کم ہو کر 500 ارب رہ گیا جبکہ چوتھی سہ ماہی کے لئے فنانس ڈویژن کے پاس ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کے لئے فنڈز نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقی کے لئے تحقیق کے میدان میں مزید آگے بڑھنا ہوگا،حکومت کی ترقیاتی ضرورتوں پر تحقیق ہونی چاہئیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News