جیلوں کا نظام قیدی چلا رہے ہیں، حلیم عادل شیخ

عمران خان عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں، حلیم عادل شیخ
حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ جیلوں کا نظام قیدی چلا رہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ جیلوں کا نظام قیدی چلا رہے ہیں، ماہی گیروں کے لیے 50 کروڑ روپے رکھے گئے، سبسڈی غریبوں کے گھر تک نہیں پہنچے گی۔
انہوں نے کہا کہ غریب شخص کہیں بھی موجود ہو غریب ہوتا ہے اس کی لسٹیں گھروں میں نہیں بننی چاہئیں، 59 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، 1727 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کتنے شرم کی بات ہے واٹس ایپ پر پیپر آرہا ہے، آرٹیکل 140 اے پر ماموں بنا دیا گیا۔
اس سے قبل اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ اسمبلی میں جمہوریت کا جنازہ نہیں لانا چاہیے، ایم کیو ایم والے آپ کے ہی ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ میجورٹی کو مینارٹی کو تسلیم کرنا ہوگا، ایسا ماحول بنایا گیا کہ اکثریت جو چاہے کرلے، ہمارے لوگ جنہوں نے بکنا ہے وہ بک گئے، جب لوٹوں کو ادھر بیٹھایا جاتا ہے اس پر دکھ ہوتا ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا تھا کہ شہید بھٹو اور بی بی بڑا نام تھا، کسی نے دوپٹہ اتارنے کی معافی مانگی؟ اگر آپ کی کتاب میں یہ جائز ہے تو آپ معافی نہ مانگیں، الیکشن کمیشن گردی اور ڈی سی گردی میں جو الیکشن ہوا ہم اس کو نہیں مانتے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا تھا کہ نواب شاہ میں ٹھپے لگے، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، ڈاکو پہلے حملہ کرتے ہیں پھر پولیس کہتی ہے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
انہوں نے کہا تھا کہ کب اسمبلی رولز کے مطابق چلے گی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں کوئی ممبر نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

