Advertisement

حمزہ شہباز کے خلاف تمام درخواستیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس

حمزہ شہباز لاہور ہائیکورٹ

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف تمام درخواستیں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو واپس بھجوا دی گئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کے خلاف تمام درخواستیں  چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو واپس بھجوائیں۔

وکیل اظہرصدیق نے کہا کہ کیس تقریبآ چیف جسٹس صاحب کی عدالت میں مکمل ہو چکا تھا لیکن فائلیں اس کورٹ کو بھجوا دی گئی ہیں۔

جسٹس شجاعت علی خان نے ریمارکس دیے کہ درخواستوں کو ٹرانسفر کرنے کے حوالے سے کوئی آرڈر موجود نہیں ہے۔

جسٹس شجاعت علی خان نے تحریک انصاف، پرویز الہی، منیر احمد سمیت دیگر کی درخواستیں واپس چیف جسٹس کو بھجوائیں۔ درخواستوں میں وزیر اعلی حمزہ شہباز کے الیکشن کو چیلنج کیا گیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب عدالت نے پانچ مخصوص نشستوں پراراکین اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرالیکشن کمیشن کونوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے درخواستوں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان  کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس روز میں جواب طلب کرلیا جبکہ  سرکاری وکیل نے جواب داخل کرنے کے لیے عدالت سے مہلت  طلب کی۔

جسٹس شجاعت علی خان نے پی ٹی آئی  کے سمیوئیل یعقوب سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں  درخواست گزارکی طرف سے عامرسعید راں اور اظہر صدیق ایڈووکیٹس عدالت میں پیش ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈریپ کی لاہور میں بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات برآمد
منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے، شہباز شریف
27 ویں آئینی ترمیم بل کا جائزہ؛ پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس جاری
خون سفید ہوگیا، بیٹیاں باپ کی قاتل نکلیں
شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا 148واں یوم ولادت آج ، صدر اور وزیر اعظم کا خراج عقیدت پیش
ہمیں متحد ہوکر عالم اسلام کیلئے لڑائی لڑنی ہوگی، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version