Advertisement

جو قومیں صحت مندسرگرمیوں کو فروغ نہیں دیتیں وہ پیچھے رہ جاتی ہیں، مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ-وہاب

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جو قومیں صحت مندسرگرمیوں کو فروغ نہیں دیتیں وہ پیچھے رہ جاتی ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کشمیر روڈ اسپورٹس کمپلیکس میں نو تعمیر شدہ فٹ بال گراؤنڈ کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی الیون اور ایم سی الیون کے درمیان فٹ بال کا نمائشی میچ بھی کھیلا گیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 2012 میں شروع ہونے والا یہ منصوبہ سات سال سے تعطل کا شکار تھا، 23 کروڑ روپے کی لاگت سے فٹ بال گراؤنڈ تعمیر کیا گیا تھا، فٹ بال گراؤنڈ اور دیگر کھیلوں سے متعلق ہال بھی تعمیر کیے گئے تھے۔

 ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ شہریوں کو کھیلوں کی سہولتیں مہیا کرنے کے لئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کر رہے ہیں، بچوں اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے انہیں سہولتیں مہیا کرنا ضروری ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کراچی کے تمام اضلاع میں ایک ایک فٹ بال گراؤنڈ حکومت سندھ تعمیر کر رہی ہے، کشمیر روڈ اسپورٹس کمپلیکس میں ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن،سوئمنگ پول،فٹ بال،اسکوائش اور واکنگ ٹریک کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں کھیلوں کے میدان، اوپن اسپیس اور پارکوں کی بحالی کا کام جاری ہے، بچوں اور نوجوانوں کو کھیلتا دیکھ کر دلی مسرت ہوتی ہے، جو قومیں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ نہیں دیتیں ان کے نوجوان پیچھے رہ جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version