Advertisement

حمزہ شہباز کےالیکشن کو کالعدم قراردینے کی درخواست پراٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس

حمزہ شہباز لاہور ہائیکورٹ

عدالت نے حمزہ شہباز کےالیکشن کو کالعدم قراردینے کی درخواست پراٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈوویکٹ جنرل کو نوٹس جاری کر دیے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل کو 20 جون کے لیے نوٹس  جاری کیے۔

لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز، چیف سیکریٹری پنجاب سمیت دیگر کو بھی نوٹس جاری کر دیے۔

جسٹس شجاعت نے پاکستان تحریک انصاف کی تین ایم پی ایز کی درخواست پر سماعت کی، سماعت کے دوران اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل طیب جان نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق اعتراض اٹھایا۔

اظہر صدیق وکیل درخواست گزار نے عدالت کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد منحرف اراکین کی پوزیشن واضح ہو چکی ہے۔

Advertisement

وکیل درخواست گزار نے یہ مؤقف بھی اپنایا کہ منحرف اراکین کے ووٹ منفی ہونے سے حمزہ شہباز اکثریت نہیں رکھتے۔

سرکاری وکیل طیب جان دلائل دیے کہ درخواست گزار تحریک انصاف کی اراکین ہیں ان کے پاس اسمبلی سے رجوع کرنے کا اختیار موجود ہے۔ درخواست گزار حمزہ شہباز کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا سکتے ہیں۔

سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست قابل سماعت نہیں، خارج کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم کا دورہ آزاد جموں و کشمیر
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات؛ صوبے کی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال
بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کیلئے اڈیالہ جیل میں انتظامات مکمل
علی امین گنڈاپور کی 9 مئی کے ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور
عوامی مسائل کا حل ترجیح ہے، ممکنہ وسائل ضرور فراہم کریں گے، مریم نواز
عوام کے لئے بڑی خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
Next Article
Exit mobile version