اسحاق ڈار کا وطن واپسی کا فیصلہ، وزارت ملنے کا امکان

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کا قلمدان ملنے کا امکان ہے جس کے لیے انہوں نے جولائی کے پہلے ہفتے میں وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے پارٹی کے قائد نواز شریف نے بھی انہیں پاکستان جانے کی ہدایت کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کا جولائی کے پہلے ہفتے پاکستان آنے کا امکان ہے اور سابق وفاقی وزیر خزانہ کو خصوصی طور پر معیشیت کے حوالے درپیش چیلجز سے نمٹنے کے لیے بلایا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نیب کا نیا قانون پاس ہونے کے بعد اسحاق ڈار کو فائدہ ہوگا اور وہ وطن واپس آتے ساتھ ہی بطور سینیٹر حلف بھی اٹھائیں گے اور پھر انہیں وزارت خزانہ کا قلمدان دیے جانے کا بھی امکان ہے جس کے بعد وہ اپنی معاشی ٹیم بھی بنائیں گے۔
خیال رہے کہ اسحاق ڈار کو پاکستان سے لندن گئے ہوئے تقریباً چار برس کا عرصہ ہو چکا ہے اور ان پر لندن جانے سے قبل مختلف کیسز بنائے گئے تھے۔
اس سے قبل حکومت کی جانب سے سابق وزیر خزانہ کو 10 سال کی مدت کے لئے پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت میں اس وقت مفتاح اسماعیل بطور وزیر خزانہ ذمہ داریاں نبھارہے ہیں لیکن چونکہ وہ قومی اسمبلی کے رکن نہیں ہیں اس لیے صرف وزیراعظم کے خصوصی اختیارات کے تحت 6 ماہ سے زائد عرصے تک وزارت کے عہدے پر نہیں رہ سکتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

