‘کچرے کو جلانے سے کئی ماحولیاتی اور صحت کے مسائل پیدا ہورہے ہیں’

وزیر ماحولیات سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ کچرے کوجلانے سے کئی ماحولیاتی اور صحت کے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ماحولیات سندھ اسماعیل راہو کی صدارت میں ماحولیات سے متعلق اہم اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکٹریٹری حسن اقبال، ڈی جی سیپا نعیم مغل اور دیگر شریک تھے۔
محکمہ ماحولیات کا کراچی میں ٹریٹمینٹ پلانٹ نہ لگانے والی صنعتوں کوپہلے مرحلےمیں شوکا ز نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور دوسرے مرحلے میں 30 دن بعد حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے والی صنعتوں کو سیل کیا جانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر ماحولیات اسماعیل راہو نے افسران کو کارروائی کی ماہانہ رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چاہے کوئی کتنا بھی طاقتور کیوں نہ ہو ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔
اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ کراچی، حیدرآباد میں پرانی بیٹریاں جلانے والی بٹھیاں مکمل بند کروادی گئی ہیں، افسران سڑکوں پر گشت کریں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر بند کیا جائے۔
وزیر ماحولیات سندھ نے کہا کہ کچرے کو جلانےسے کئی ماحولیاتی اور صحت کے مسائل پیدا ہورہے ہیں جبکہ گاڑیوں کا ڈیزل جلنے اور روڈوں پرپڑی مٹی اڑتی بھی خطرناک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے اندر صنعتوں میں200 ٹریٹمینٹ پلانٹ لگ چکے ہیں اور مزید 50 کے قریب لگ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

