Advertisement

کیا آپ بھی سونے سے پہلے فون استعمال کرتے ہیں؟ 4 نقصانات کیلئے تیار رہیں

اکثر افراد سونے سے پہلے لازمی فون کا استعمال کرتے ہیں اور اس عادت سے آپ کو کیا کیا نقصان پہنچ سکتا ہے آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

جب آپ سونے کے لیے لیٹتے ہیں تو فون پر دن بھر کے پیغامات اور دوسری چیزیں دیکھنے کے لیے فون استعمال کرنا پسند کرتے ہیں جو کہ آپ کو اچھی رات کی نیند لینے سے روک سکتا ہے۔

 آپ کے اسمارٹ فون سے نکلنے والی روشنی نہ صرف آپ کی بصارت کو متاثر کرتی ہے بلکہ یہ آپ کی نیند میں بھی خلل ڈال سکتی ہے جس کے نتیجے میں صحت کی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

فون استعمال کرتے وقت آپ نے کبھی محسوس کیا ہے کہ آپ کو دھندلا نظر آرہا ہے تو آپ یقینی طور پر اکیلے نہیں ہیں بلکہ یہ کئی لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے کیونکہ جب آپ اپنے اسمارٹ فون کا استعمال کرتے ہوئے تناؤ کا شکار ہوتے ہیں تو یہ آنکھوں میں دباؤ کا باعث بن سکتا ہے، اس لئے اپنی آنکھوں کی حفاظت کے لیے اسکرین کی روشنی کو کم کرنے کی کوشش کریں اور اپنے فون کو زیادہ دیر تک استعمال کرنے سے پرہیز کریں۔

Advertisement

جب آپ اپنے فون کو نیچے دیکھتے ہیں تو اس کی شعاؤں سے آپ کی گردن پر لکیریں اور کریزیں بن جاتی ہیں جس کے نتیجے میں آپ وقت سے پہلے بوڑھے نظر آتے ہیں۔

اس کے علاوہ جب آپ اسکرین پر دیکھنے کے لیے اپنا سر آگے کی طرف جھکاتے ہیں تو آپ کی گردن کے پٹھوں پر دباؤ پڑتا ہے جس سے درد ہوتا ہے۔

 اگر آپ اپنے فون کو چیک کیے بغیر بستر پر جانے کا تصور نہیں کر سکتے تو اسے آنکھوں کی سطح پر رکھنے کی کوشش کریں تاکہ پٹھوں میں تناؤ پیدا نہ ہو۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
Next Article
Exit mobile version